۱۲ آبان ۱۴۰۳ |۲۹ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 2, 2024
سوشل میڈیا

حوزہ/ کیا میسج کے ذریعے تحفہ دینا شرعی طور پر معتبر ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے "پیغام کے ذریعے تحفہ دینے" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* میسج کے ذریعے تحفہ دینا

سوال: اگر کوئی شخص کسی چیز کو میسج کے ذریعے کسی کو تحفے میں دے دے، تو کیا یہ شرعی طور پر صحیح ہوگا اور کیا وہ چیز تحفہ وصول کرنے والے کی ملکیت بن جائے گی؟

جواب: شرعی طور پر تحفے کے مکمل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ تحفہ وصول کرنے والا اسے قبول کرے اور اس چیز کا قبضہ بھی حاصل کرے۔ اگر تحفہ جائیداد یا گاڑی جیسی کوئی چیز ہو، تو اس کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے قانونی کاغذات (سند وغیرہ) کا منتقل ہونا بھی ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .